بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنبیر کپور اورایشوریہ رائے کی جوڑی والی فلم اے
دل ہے مشکل نے اپنے پہلے ہفتے کے دوران بیرون ملک میں ملاکر 170کروڑ روپے
کی شاندار کمائی کرلی ہے۔
کرن جوہر کی ہدایت میں بنی فلم اےدل ہے مشکل اکتوبر کو ریلیز ہوگئی ہے۔
اس فلم کے ذریعہ کرن نے چار سال بعد ہدایت کے میدان میں قدم رکھاہے۔
انہوں نے آخری بار سال 2012میں ریلیز ہوئی فلم اسٹوڈنٹ آٖ دی ایئر کی ہدایت
کی تھی۔
اے دل ہے ملشکل نے اپنی بہترین کارکردگی میں پہلے اواخر ہفتہ کے دوران ہندوستانی بازات میں کل 35کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔
اے دل ہے مشکل ہندوستانی بازار کے ساتھ ہی بیرون ملک میں بھی شاندار کاروبار کر رہی ہے۔
فلم نے اپنے پہلے ہفتے میں ہندوستانی بازار میں 114.55کروڑ اور بیرون ملک میں 54.71کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔
اس طرح بیرون ملک میں ملاکر فلم نے کل تقریباً 170کروڑ کی کمائی کرلی ہے۔